تحریک انصاف کی جانب سے سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی لاہور کو خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں کل ہونے والی ریلی کے لیے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے ایس پی سیکیورٹی کو بھی خط لکھا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ آج ہونیوالی ریلی کو کل تک ملتوی کردیا ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ٹوئٹ کر چکے ہیں
لہٰذا پولیس حکام تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریلی کے دیگر شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کریں۔