سوئٹزرلینڈ میں 67 ملین سال پرانے ایک ٹائرینو سارس ریکس کے ڈھانچے کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ نیلامی سوئٹزر لینڈ میں اگلے مہینے ہوگی اور یہ یورپ میں اس قسم کی پہلی فروخت ہوگی۔ کولر نیلام گھر نے کہا کہ ٹرینیٹی کے نام کا یہ ڈھانچہ 18 اپریل کو زیورخ میں نیلام کیا جائے گا۔
نیلامی کے کیٹلاگ کے مطابق 3.9 میٹر (12.8 فٹ) بلند، ٹرینیٹی کی قیمت چھ سے آٹھ ملین سوئس فرانک (6.5 سے 8.7 ملین ڈالر ) کے درمیان رکھی گئی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کولر میں قدرتی تاریخ کی یادداشتوں کے انچارج کرسچن لنک نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ ‘بہت کم تخمینہ’ ہے۔ نیلام گھر کے مطابق ٹرینیٹی سب سے شاندار ٹی ریکس ڈھانچہ ہے جو اچھی طرح سے محفوظ اور شاندار طور پر بحال شدہ فوسل ہے۔ یورپ میں پہلی اور دنیا میں تیسری بار ایسا ہوگا کہ غیر معمولی معیار کے پورے ٹی ریکس ڈائنوسار کاڈھانچہ نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔