بہو کو مارنے پیٹنے والا سسر ویڈیو وائرل ہونے پر بے نقاب تو ہو گیا مگر ایسی کیا مجبوری آڑ ے آئی کہ۔۔۔۔

شیخوپورہ میں بہو کو مارنے پیٹنے والا سسر ویڈیو وائرل ہونے پر بے نقاب تو ہو گیا مگر ایسی کیا مجبوری آڑی آئی کہ بہو نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں بہو پر بہیمانہ تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ننھے بچے اپنی ماں کو مارتے پیٹتے دادا کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے تھے کہ دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ بتایا گیا کہ بہو نے کھانا گرم کرنے میں تاخیر کر دی تھی جس پر سسر آگ بگولا ہوا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں