4 کمسن بہن بھائیوں کا قاتل قریب ترین شخص نکلا، سفاک نے پہلے موت کے گھاٹ اتارا پھر نہر میں پھینک دیا

پنجو گاؤں میں 4 کمسن بہن بھائیوں کا قاتل ان کا باپ نکلا، سفاک نے بچوں کو پہلے موت کے گھاٹ اتارا پھر نہر میں پھینک دیا پنجو گاؤں میں 4 بچوں کے اغوا کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، ظالم باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد بچوں کو سفاکانہ انداز میں قتل کیا اور پھر نہر میں پھینکا، بعد ازاں بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے شک گزرنے پر پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا ملزم نے خود ہی چاروں بچوں کو قتل کر کے للیانی نہر میں پھینکا، ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ بچوں کی نہر میں لاشوں کی تلاش ریسکیو عملے کی مدد سے شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں