تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو سائیڈ ماری، 2 افراد بری طرح کچلے گئے

 تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو سائیڈ مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

بورے والا کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بس ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت سے 2 افراد موت کی اندھی کھائی میں جا اترے۔ 

ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا کہ سڑک پر جانیوالی موٹرسائیکل کو روند دیا جس پر سوار دونوں افراد نیچے گرے اور شدید زخمی ہونے کے سبب موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور  بس بھگا لے گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں