میانوالی: کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ، 1 اہلکار شہید،2دہشتگرد ہلاک

 میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں1 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد مارے گئے۔

 نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں