امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی پامالی قابل مذمت ہے، عوام کے پرامن احتجاج اور اظہار رائے کا احترام کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔