پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ میں نے کبھی آرمی چیف کو بات چیت کی دعوت نہیں دی۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس عوامی طاقت ہو اسے بیساکھیوں کی ضرورت نہیں ہوتی، تحریک انصاف نے 35 میں سے 30 ضمنی انتخابات جیتے ہیں، میں نےوزیر اعظم شہباز شریف یا آرمی چیف کو کبھی بات چیت کی دعوت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم نواز کی پرورش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے، ان میں غلط اور درست میں تمیز کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، یہ لوگ عوامی ردعمل کے خوف سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کروانا چاہتے۔