سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے رکن حیدر بن ناصر کا سر قلم کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں 3 ملزمان کے سر قلم کر دیے گئے۔ عرب میڈیا نے کہا کہ مغربی شہر جدہ میں فائرنگ اور بچوں سے بدفعلی کے دو ملزمان کا سر قلم کیا گیا تھا۔
روزنامہ جنگ نے عرب میڈیا کے حوالے سےبتایا کہ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملزم حیدر بن ناصر آل تحیفہ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ ملزم پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزامات تھے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ملزم نے سیکیورٹی فورسز پر ہتھیاروں اور پیٹرول بموں سے حملوں کا اعتراف کیا۔