قطر کو نیا وزیر اعظم مل گی

 شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے منگل کو امیری دیوان میں قطر کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، یہ بات قطر کی خبر رساں ایجنسی (کیو این اے) نے رپورٹ کی۔ وہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی جگہ لیں گے  جنہوں نے 2020 سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ  کے طور پر فرائض سر انجام دیے تھے۔   شیخ محمد الثانی نے امیر قطر  شیخ تمیم بن حمد الثانی کی موجودگی میں عہدے کا حلف اٹھایا۔

شیخ محمد 2016 سے قطر کے وزیر خارجہ کے طور پر کام کر رہے  تھے ۔ ان کی وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں  وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی  نے سنبھال لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں