طالبات سے چھیڑخانی، وومن کالج کے بیرونی گیٹ سے درجنوں طالبعلموں نے کالج کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس کو کالج کے چوکیدار نے روکنے کی کوشش کی جس پر طالب علموں نے کالج کے چوکیدار اور سیکیورٹی پر مامور دیگر عملے زدوکوب کرنا شروع کر دیا ہاتھا پائی کرتے ہوئے غنڈے طالب علموں نے چوکیدار کے سر پر اینٹوں کے پے درپے وار کئے جس سے چوکیدار کامران شدید لہولہان ہوگیا۔ دیگر عملے نے 2حملہ آور غنڈوں کو دبوچ لیا اور فوری 15پر اطلاع دی ۔ مقامی انتظامیہ کے پہنچنے پر غنڈے رفو چکر ہو گئے کالج عملے کی طرف سے پکڑے گئے اوباش طالب علموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ایف آئی آر درج کر لی گئی دیگر کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ تھانہ کاہنہ ایس ایچ او محمد رضا کے مطابق بچیوں کو ہراساں کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments