الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست خارج کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے سے روکا ہے، سماعت سے نہیں ۔

درخواست گزار آفاق احمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن مجھے غلط نوٹس بھیجتارہاہے،اسحاق ڈار کے نوٹس بھی مجھے بھیجے جارہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کی نااہلی کی وجہ سے نوٹس غلط اور تاخیر سے پہنچے۔

چیف الیکشن کمشنر نے آفاق احمد کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں ، اپنی آواز بھی نیچے رکھیں اور صرف کیس پر بات کریں ،درخواست گزار آفاق احمد نے کہاکہ سماعت کے بعد نوٹس ملنے کا جواب دہ کون ہے؟پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار آفاق احمد کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں