اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق رواں سال شمالی ریجن کے لیےحج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزارروپے جبکہ جنوبی ریجن کے لے حج اخراجات 11 لاکھ 65روپے ہوں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79ہزار210 حجاج کا کوٹہ مقرر کیا ہے، حج کوٹہ سرکاری اور نجی اسکیم میں برابر تقسیم کیا جائیگا۔حکومت کی جانب سے حج اخراجات کی مد میں نوے ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔