اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غریب ملک بدترین دور سے گزر رہے ہیں اس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا لگتاہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے مفاد کے لیےعالمی مالیاتی نظام تشکیل دیا ہے۔
قطر میں غریب ممالک کی ترقی کےحوالے سے ہونے والے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اورغریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ان کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں ، امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور معاشی نظام کی بہتری کے لیےامیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے فراہم کریں۔