نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام “حسب حال” کے اہم رکن اور اینکر پرسن جنید سلیم نے شو سے علیحدگی اختیار کرلی ، انہوں نے دنیا نیوز کی انتظامیہ اور سہیل احمد المعروف عزیزی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد کسی اور چینل پر نظر آئیں گے جس کے لیے ابھی معاملات طے کیے جائیں گے ۔
پروگرام سے علیحدگی بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید سلیم نے بتایا کہ وہ دنیا ٹی وی کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی آرہے تھے جس کی وجہ سے دنیا نیوز نے اپنی پالیسی کے مطابق ان سے بات کی کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بے شک چلائیں لیکن خود سکرین پر نہ آئیں لیکن انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا انتخاب کیا اور دنیا نیوز کے ساتھ سفر ختم کردیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ایک اور ٹی وی چینل پر حسب حال سے بالکل مختلف نوعیت کے پروگرام میں دکھائی دیں گے جس کے لیے ابھی معاملات طے ہوں گے لیکن یہ معاملات کس کے ساتھ طے پارہے ہیں، اُ س ٹی وی چینل کا نام لینے سے گریز کیا۔