آئی جی (انسپکٹر جنرل) اسلام آباد نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ پی ٹی وہ عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ نہ ڈالیں، چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت کا نوٹس پہنچا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد آخری لمحوں تک کہتے رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی ٹیم ان کو لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرے گی، کوئی ابہام نہیں، پولیس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، ایس ایچ او عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی سٹی طاہر حسین کی قیادت میں پولیس ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے خصوصی طور پر لاہور بھیجی گئی تھی