کینیڈین حکومت نے جاب آفر کے ساتھ وزٹ ویزا پر آنے والے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

 کینیڈین حکومت نے جاب آفر کے ساتھ وزٹ ویزا پر آنے والے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کینیڈین حکومت نے ایسے لوگوں کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں بڑھا دی ہے اور اب وہ کینیڈا چھوڑے بغیر ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایسے لوگ جن کے پاس گزشتہ ایک سال کے دوران ورک پرمٹ تھا اور اب وہ اس نئی پالیسی کے تحت ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ کسی اور شخص کے ہاں دوسری ملازمت کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

اس پالیسی کے تحت وزٹ ویزے پر کینیڈا میں موجود جاب آفر ہولڈرز کو 28فروری 2022ءتک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو اب بڑھا کر 28فروری 2025ءکر دی گئی ہے۔اس نئی پالیسی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کے پاس وزٹ ویزا اور لیبر مارکیٹ امپکٹ اسیسمنٹ سے تصدیق شدہ جاب آفر لیٹر ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں