نیب کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھما دیا،عثمان بزدار کو آئندہ پیشی پر سوالنامہ مکمل کرکے ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کے سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ،عثمان بزدار دوران سوال کہتے رہے، معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے،نیب ذرائع کاکہناہے کہ عثمان بزدار نے متعدد سوالوں پر لاعلمی، بعض پرقانونی مشاورت کا وقت مانگا،عثمان بزدار کیخلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کررکھا ہے ،عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے،نیب لاہور کاکہنا ہے عثمان بزدار کیخلاف10 ارب کے اثاثے کرپشن سے بتانے کی شکایت موصول ہوئی۔
عثمان بزدار کاکہناہے کہ نیب تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کیا، سوالات مضحکہ خیز تھے، نیب پوچھتا ہے کیا سپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں،الیکشن کمیشن کے رو بروتمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں،نیب نے وہ سوال کئے جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ مجھ سے تعلق نہیں۔