لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کے سٹرائیک ریٹ پر وقار یونس کی تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی ہے۔

 سابق کرکٹر نے سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی کوئی خاطر خواہ آغاز نہ ملا، اسکے باوجود سرفراز احمد نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے کیوں؟ اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تو کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے نمبر پر کھیلنے والا پلئیر کم از کم 150 سے 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے فنش کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن سرفراز تو 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں