کاروں کی ایل سی نہ کھولنے پر جرمنی ناراض ، سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دیدی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ملکی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ بن گئی۔کاروں کی ایل سی نہ کھولنے پر جرمنی ناراض ہو گیا اور اس  نے پاکستان کو سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دیدی ہے۔جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے وفاقی وزیر اقتصادی امور کو وارننگ خط لکھا ہے جس میں جرمن الیکٹرک کاروں کیلئے ایل سی نہ کھولنے پر سنگین معاشی نتائج کی دھمکی  دی گئی ہے۔جرمن سفیر نے خط میں لکھا کہ سٹیٹ بینک الیکٹرک کاروں کی امپورٹ کیلئے ایل سی کھولنے کی اجازت نہیں دے رہا۔جرمن کاروں کیلئے  ایل سی فوری نہ کھلی توجی ایس پی پلس کے ثمرات کم ہوجائیں گے۔جرمن الیکٹرک کاروں کی ایل سی نہ کھول کر باہمی تجارت کے منافی اقدام کیا گیاہے۔جرمنی یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات سب سے بڑا خریدار ہے۔جرمنی نے حالیہ سیلاب میں پاکستانی کی بھرپور مالی مدد کی۔جرمن الیکٹرک کاروں کی ایل سی نہ کھلی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔جرمنی سفیر نے وفاقی وزیر اقتصادی امورسے وارننگ لیٹر کے ذریعے فوری مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی یورپی یونین میں سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں