عوام پائی پائی کیلئے ترسے اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کی موجیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں الاﺅنس کی منظوری کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہاﺅس الاﺅنسز منظور ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ایک مہینے میں انکوائری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، سول ایوی ایشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو سال میں 521 ریٹائر ملازمین کو 2.7 ارب روپے رہائشی الاﺅنس کی مد میں ادا کیئے گئے،الاﺅنس 2019 اور 2022 میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اداکیا گیا ،سی اے اے نے غیر قانونی طور پر رہائشی الاﺅنس منظور کیئے ، 2019 میں کچھ مخصوص لوگوں نے ذاتی فوائد کیلئے بورڈ سے منظوری دی ، بورڈ کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود ہاﺅس الاﺅنس کی منظوری دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں