مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے عمران خان کی طرح انصاف دیا جاتا تو پاکستان آج ہوا میں اڑتا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، ایون فیلڈ کے باہر ان سے سوال کیا گیا کہ جس طرح عمران خان کو انصاف مل رہا ہے اگر آپ کو آدھا بھی مل جاتا تو کیا ہوتا؟
نوازشریف نے سوال کا جواب ان الفاظ میں دیا “پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا”، انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ ملک ترقی کر رہا ہوتا اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا۔