پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بڑی جمہوری پارٹی کے سربراہ ہیں ، اطلاعات پہلے سے تھیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا ، عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق دوبار بتایا ،عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ایک کارکن شہید اور 11 زخمی ہوئے، عمران خان کی جان لیانے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے ، عمران خان کا موقف پر ایف آئی آر اب تک نہیں کاٹی گئی ،عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہے ، عمران خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہاہے ، عمران خان کو اسلام آباد کچہری بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے ، اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے ، مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا،