جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس دوران بڑے سائز کے اولے پڑے، بعض جگہوں پر اولے اتنے بڑے تھے کہ یوں لگتا تھا جیسے پتھر برس رہے ہوں۔
موسم سے متعلق سوشل میڈیا ہینڈل طوفان سینٹر کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں فجیرہ میں سیلاب زدہ سڑک پرکار کی ٹوٹی ونڈشیلڈ اور بڑے سائز کے اولے پڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کا پانی خور فکن میں ایک وادی کی سڑک کے نیچے بہہ رہا ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے فجیرہ میں بارش کی وجہ سے بننے والے آبشاروں کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
شدید بارش کی وجہ سے بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوچکی ہ
حکام نے رہائشیوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ این سی ایم نے شارجہ کے ڈبہ الحسن، خور فکان اور فجیرہ کے کچھ حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاع ہے۔
این سی ایم نے جمعرات کو ام القوین، راس الخیمہ اور عجمان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ مارچ کے شروع کو موسم سرما کا اختتام سمجھا جاتا ہے ، اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، خاص طور پر مہینے کے دوسرے نصف کے دوران گرمی پڑنا شروع ہوجائے گی۔