سرگودھا میں پولیس نےجعلی عامل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے جعلی عامل کے قبضے سے انسانی کھوپڑیاں برآمد کر لیں، جعلی عامل نے کالا جادو کرنے کے عوض شہری سے 85 ہزار ہتھیا لئے،پولیس کا کہنا کہ ملزم پیر باوا اصغر شاہ سادہ لوح شہریوں کو پیسے کے لالچ میں ورغلاتا تھا،برآمد ہونیوالی انسانی کھوپڑیوں کی تفتیش جاری ہے،ملزم کالے جادو کا خوف پھیلا کر شہریوں سے پیسے بٹورتا تھا۔