بیوی کی جان لینے کے بعد شوہر نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ سے ہلاک کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، دونوں کے درمیان شادی کے بعد سے ہی لڑائی جھگڑے چل رہے تھے، بیوی نے خلع کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق بلال نامی شخص اپنے سسرال پہنچا اور اہلیہ سے بات چیت کے دوران جھگڑا ہوگیا اور اس نے پستول سے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا جبکہ خود کو بھی گولی مار لی، میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی ڈیڑھ برس قبل بلال کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کی چند ماہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔ والد کا مزید کہنا ہے کہ بلال ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس پر وہ کئی مرتبہ سسرال چھوڑ کر ان کے گھر آچکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں