پنجاب ، کے پی انتخابات از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ ، کل 11 بجے سنایا جائے گا

 سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے  کی۔ چار روزہ سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا لیکن وقت نہیں بتاسکتے کہ کب سنائیں گے۔ تمام وکلا کا شکریہ جنہوں نے عدالت کی معاونت کی۔ کیس کا فیصلہ محفوط کرنے کے بعد تمام ججز اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔ بعد ازاں سیکریٹری ٹو چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ کیس کا فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا۔

اس سے  قبل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے سے ہائیکورٹ میں صرف نوٹس ہی چل رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہیے، مخصوص حالات میں عدالت از خود نوٹس لیتی ہے۔سب متفق ہیں کہ آرٹیکل 224 کے تحت یہ واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے ہیں، عدالت تلاش میں ہے کہ انتخابات کی تاریخ کہاں سے آنی ہے اور مستقبل میں تاریخ کا فیصلہ کون کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں