حکومت نے موبائل فونز،کھانے پینے کی اشیاءسمیت سینکڑوں آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی شرح 18 فیصد ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاءپر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیاہے ، جن میں خوردنی تیل ، بسکٹ، جام ، جیلی ، نوڈلز سمیت متعدد دیگر چیزیں شامل ہیں ۔ان کے علاو ہ بچوں کے کھلونے ، چاکلیٹ ، ٹافیوں ،میک اپ کا سامان، شیمپو ، لوشن ، صابن اور ٹوتھ پیسٹ ،ہیئر کلر ، ہیر جیل ، شیونگ کریم اور شونگ بلیڈز پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیاہے۔

،کھیلوں کے سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کر دی گئی ، کھانے پینے کی اشیاءپر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ۔ کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز ، آئی پوڈز،سیکڑوں الیکٹرانکس اشیاءپر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ۔ 

ٹی وی ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی خریدنے والوں کیلئے بھی پریشان کن خبر ہے کیوں کہ اس پر بھی سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیاہے ، جوسر بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرانکس مشینری ،گاڑیوں کے شیمپو ، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان،پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں