کراچی کا” سلمان خان ” کون ۔۔۔؟ آپ بھی جانیے

کراچی ( ڈ آن لائن )  کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی کا” سلمان خان ” کون ہے  اور کس کو اس خطاب سے نوازا جا رہا ہے ۔۔۔؟تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔کراچی کا سلمان خان کسی اداکار کو نہیں بلکہ ایک کرکٹر  کو کہا جا رہا ہے ۔ دراصل قومی کرکٹر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو “کراچی کا سلمان خان” کہا ہے ۔ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی کالے رنگ کے تھری پیس شوٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا’ کراچی کا سلمان خان‘ ۔ 

حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم لکھا اور میرا کپتان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔حسن علی کی اس ٹوئیٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں