جکارتہ ( آن لائن) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شمال میں سمندر میں 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 4:55 پر زور دار زلزلہ آیا۔ انڈونیشیا کی جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 594 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس کی وجہ سے سونامی کے امکان کو مسترد کردیا گیا ہے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments