اسلام آباد( آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے تناظر میں درج مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹرعدنان علی عدالت پیش ہوئے،وکیل نے کہاکہ6 اپریل کو ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہے ،جج نے استفسارکیا تو پھر 6 اپریل کو اے ٹی سی میں بھی یہاں سماعت رکھ لیں ؟
عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی،جج نے کہاکہ بہت زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آگئیں، ایک کے بعد ایک آ رہی ہیں ، عمران خان کی ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آ رہی ہیں،عدالت نے عمران خان کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کاوقفہ کردیا۔