پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹنگ میں بہتری انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی کرکٹ لیگز کو دیکھ کر پیدا کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔بابر نوجوانوں کواعتماد دیتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے اور ہم بہترین کارکردگی دکھا پاتے ہیں۔
اپنی بیٹنگ میں بہتری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیشنل لیگز کا سٹینڈرڈ دیکھا اور اس کے حساب سے خود کو ڈھالا اور اپنی بیٹنگ کو بہتر بنایا۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل 8 کے میچ میں صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ وہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپنر آئے اور اس جوڑی نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا آغاز فراہم کیا۔