درجنوں بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دے دی گئی

پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 254 غیر ملکیوں کو قومی شہریت دی گئی جن میں 159 بھارتی بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں چار افغان، تین چینی، چار بنگلہ دیشی، ایک اطالوی، ایک سوئس، تین امریکی، دو کینیڈین اور چار برطانوی افراد کو قومی شہریت دی۔رپورٹ کے مطابق شہریت دینے کی وجوہات میں پاکستان میں شادیاں، خاندانی تعلقات، پیشے اور طویل مدتی رہائش شامل تھی۔

اس کے علاوہ برما، فلپائن، مالدووا، کرغزستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے 20 سے زائد شہریوں نے بھی اس عرصے میں پاکستانی شہریت حاصل کی ہےدستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ دو ہندوستانیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی،  2019 میں 55، 2018 میں 43، 2020 اور 2021 میں 27، اور پچھلے سال 18 کو پاکستانی شہریت دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس اب بھی شہریت کی منظوری کے لیے ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں