’ اگر سیکیورٹی کے پیسے دینا شروع کردیے تو کرکٹ بورڈ دیوالیہ ہوجائے گا‘ رمیز راجہ بھی کھل کر میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر ہر میچ کی سیکیورٹی کے پیسے دینا شروع کردیے تو کرکٹ بورڈ دیوالیہ ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں پنجاب حکومت اور پی سی بی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے لاہور اور راولپنڈی میں میچز پر ڈیڈ لاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم آتی ہے یا پی ایس ایل ہوتا ہے تو ہر بار اپنا کیس حکومت کے سامنے  پیش کرنا پڑتا ہے، انہیں بتایا جاتا ہے کہ  اگر آپ  سیکیورٹی نہیں دیں گے تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، کرکٹ بہت بڑا کھیل ہے جو ملک کو اکٹھا رکھتا ہے، اس کی ہماری ثقافت میں بہت زیادہ اہمیت ہے،  یہ بات بار بار حکومت کو فیڈ کرنی پڑتی ہے،  اگر اس طرح سے کرکٹ بورڈ 50، 50 کروڑ روپے  دینا شروع کردے تو بورڈ تو بالکل دیوالیہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دوسرے شہروں میں شفٹ کرنے سے بہت نقصان ہوگا، اس کا ایک ماڈل بنا ہوا ہے جس سے عوام جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سپانسرز بھی اسی حساب سے آتے ہیں، پی سی بی نے بہت زیادہ خرچہ کیا ہوا ہے، اگر ایک ہی جگہ پر 15 میچ کروادیں گے تو  لوگوں کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں