میمونہ کا  کردار جنوبی ایشیا کی ہزاروں لڑکیوں کی کہانی ہے جو ان میں اعتماد اور قوت فراہم  کریں گی” ، سجل علی

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنی برطانوی فلم “واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ”   سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “میمونہ کا  کردار جنوبی ایشیا کی ہزاروں لڑکیوں کی کہانی ہے جو ان میں اعتماد اور قوت فراہم  کریں گی”۔

حال ہی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے  ہوئے اداکار ہ سجل علی نے اپنی آنے والی بین الاقوامی فلم  “واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ”  سے متعلق کہا کہ “یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان اور پاکستانی ثقافت کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔یہ فلم صرف رومانوی کامیڈی نہیں بلکہ اس میں بہت کچھ ہے”. اداکارہ نے اپنے کردار میمونہ کے بارے میں کہا کہ “میمونہ کی کہانی پاگل پن اور خود سری پر مبنی ہے جس کا ہم سب سے تعلق ہے لیکن ہم اسے دوسروں سے چھپاتے ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے”۔

سجل علی نے فلم کے ہدایتکار اور بھارتی فلم ساز شیکھر کپور کو سراہتے ہوئے کہا کہ”شیکھر کپور دنیا کے بہترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، وہ بہترین ہیں, انہوں نے فلم کی سکرپٹ کے ساتھ انصاف کیا ہے”۔اداکار سے جب پوچھا گیا کہ “وہ ایسے سکرپٹ کا انتخاب کرنے کے حوالے سے کتنی محتاط رہتی ہیں”. جس پر سجل علی نے جواب دیا کہ “میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھے سکرپٹ ملتے ہیں، میں جان بوجھ کر ایسے سکرپٹ کا انتخاب نہیں کرتی جس میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے۔ایسا کرنا میری ذمہ داری ہے، میں صرف ٹی وی اور فلم کی حد تک محدود نہیں رہ سکتی بلکہ مجھ پر اس سے بھی آگےکی ذمہ داری ہے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “بدقسمتی سے سیاست کی وجہ سے دونوں ممالک کے اداکاروں کو مشکل کا سامنا رہتا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ ہم ان مشکلات کا مقابلے کرسکتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو مل کر کام کرنے کے کئی راستے موجود ہیں”۔

واضح رہے کہ “واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز  کی جائے گی ۔یہ رومانوی کامیڈی  فلم ہے جس کی کہانی پاکستانی اور برطانوی خاندان کے گرد گھومتی ہے جنہیں رشتے کی تلاش ہے، فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اور برطانوی ثقافت کا خوبصورت امتزاج دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کو  جمائمہ گولڈ سمتھ نے تحریر کیا جبکہ بھارتی شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں