وزیر دفاع کی دورہ کابل کے دوران افغان قیادت سے ملاقاتیں ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

 کابل ( آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے دوران  سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے  افغان حکام  کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار دہشت گردی، اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ روکنے سمیت  معاملات اٹھائے، انہوں نے دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر نقل و حمل روکنے  کیلئے باہمی تعاون اور  پاکستان میں موجود افغان باشندوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا  ۔

وزیر دفاع کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم ، سیکرٹری دفاع سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں