مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،عوام جانتے ہیں معاشی تباہی اور مہنگائی سابق حکومت لائی ۔

راولپنڈی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ 4 سال جو تباہی مچائی گئی ، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے، ان کاکہناتھا کہ نوازشریف آئیں گے تو سب حالات ٹھیک ہو جائیں گے،ماضی میں بھی ہمیشہ برے حالات میں ملک ملا، نواز، شہباز، نے ہمیشہ ڈیلیور کیا، اب بھی قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

مریم نوازکا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کیلئے منتیں کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے ، سب جانتے ہیں توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے ،عمران خان نے ٹیریان کے معاملے پر جھوٹ بولا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں