آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوےکا تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوینٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور سری لنکا کے ہاسارنگا دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے ترقی کے بعد 10 نمبر پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں نمبر اور حارث رو¿ف 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوینٹی کے آل راو¿نڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب ون ڈےبیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا اور ون ڈےبولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں