بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر میں ساڑھے 15 ارب ڈالر کی کمی، 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

بھارت کے  غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے گر کر 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک 560.94 ارب ڈالر کی تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کی طرف سے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں میں کل 15.5 ارب  ڈالر کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں ذخائر میں 330 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔ 17 فروری تک کے ہفتے میں ذخائر 561.27 ارب ڈالر رہے۔ مرکزی بینک ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح مبادلہ میں گراوٹ کو روکنے کے لیے سپاٹ اور فارورڈز مارکیٹ میں مداخلت کرتا ہے۔ آر بی آئی نے ماضی میں کہا ہے کہ ذخائر میں تبدیلی بھی ویلیو ایشن نفع یا نقصان سے ہوتی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فاریکس مارکیٹ کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ  آر بی آئی ممکنہ طور پر روپے کو ڈالر کے مقابلے میں 83 سے نیچے گرنے سے روکنے کے لیے ڈالر فروخت کر رہا ہے۔ جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر  81.9650  روپے رہی جو تقریباً دو ماہ میں اس کا سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں