طورخم:پاکستان اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘آمدرفت بندکردی گئی

پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی طورخم سرحد پر دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد گزر گاہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے‘امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی فورسز اور طالبان حکومت کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اتوار کی رات شروع ہوا جو پیر تک جاری ہے. فوری مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا درآمد شدہ اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا‘وفاقی وزات خزانہ کے مطابق منی بجٹ میں لگژری اشیاءپر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری طلب کی گئی ہے. دستاویزات کے مطابق سینکڑوں مزید پڑھیں

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے، انہیں سفر کیلئے بورڈنگ نہ دی جائے۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ائیرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے 70 ایم این ایز کے استعفوں کا معاملہ، عدالت کا متعلقہ حلقوں میں الیکشن روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا، تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔عمران کو گرفتاری مزید پڑھیں

عمرکوٹ میں کلانکر جھیل میں کشتی الٹنے سے  6 افراد جاں بحق

 کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آخری اطلاعات باقیوں کی تلاش جاری ہے،  کشتی میں دس افراد سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  ڈھورونارو کے گاؤں کنھار کے رہائشی افراد سیھڑ فقیر  کی درگاہ کی  زیارت کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ کشتی کلانکر مزید پڑھیں

کوئی ادارہ یا شخص الیکشن میں تاخیر کا سبب بنا تو اسے پھانسی تک لے جاؤں گا, علی امین گنڈا پور نے دھمکی دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جو ادارہ یا شخصیت الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا، اسے پھانسی تک لے جاؤں گا، عمران خان کو نظام میں اصلاحات کا اختیار نہ ملا تو وہ بار بار اسمبلیاں توڑتا رہے گا۔  حلقہ این مزید پڑھیں

اہم سنگ میل، داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کیلئے دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا

خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہستان میں داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑنے کیلئے یہ پہلی ٹنل ہے اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے سے 2026 میں بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔ اس مزید پڑھیں

انسداددہشتگردی عدالت؛ عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات خارج 

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی وی اور مزید پڑھیں

صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہو گا ،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے ، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہو گا۔ مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے ، الیکشن مزید پڑھیں