انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں عمران خان کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں،عدالت نے عمران خان کیخلاف کیسز میں دہشتگردی کی دفعات حذف کردیں ۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج جوادعباس حسن نے فیصلہ سنایا،اے ٹی سی نے دہشتگردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔