لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی اور سید شہباز علی دو رکنی بنچ نے دوبارہ سماعت کی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی مزید پڑھیں

سعودی عرب کا پہلی خاتون خلا باز کو مشن پر بھیجنے کا اعلان

سعودی عرب نے ملک کی پہلی خاتون خلاباز کے نام کا اعلان کیا ہے جو رواں برس کے آخر میں خلا کا سفر کریں گی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 33 سالہ ریانا برناوی بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے 10 روزہ مشن پر خلا میں جانے مزید پڑھیں

پاکستان شکایات کی بجائے براہ راست بات کرے: افغان وزارت خارجہ

افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بین الااقوامی کانفرنسوں میں شکایت کے بجائے براہ راست افغان حکومت سے بات کرے۔ افغان خبر رساں ادارے بی این اے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی مزید پڑھیں

مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں،عوام جانتے ہیں معاشی تباہی اور مہنگائی سابق حکومت لائی ۔ راولپنڈی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ 4 سال جو تباہی مچائی گئی ، اس سے نجات میں چند مزید پڑھیں

فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے بھی سبسکرپشن فیس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، جس کو ’ہمیشہ‘ مفت رہنا تھا اور اسی جیسے انسٹاگرام نے اتوار کو پیسوں کے عوض ایک سبسکرپشن سروس کا آغاز کیا، کیونکہ طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر غلبہ رکھنے والا اشتہارات پر مبنی کاروباری ماڈل ’ناکام ہوگیا ہے۔‘ فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کے سی ای او مارک مزید پڑھیں

’تجارت متاثر ہو رہی ہے‘: ٹرک ڈرائیوروں کا طورخم بارڈر کھولنے کا مطالبہ

افغان طالبان نے ضلع خیبر میں پاکستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر کو اتوار کو احتجاجاً ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے جبکہ سرحد پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔  طورخم بارڈر کے پاس موجود ذرائع کے مطابق پیر کی صبح فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر سے رک گیا ہے۔ مزید پڑھیں

ہم نے کال نہیں دی لیکن پیشی پرکارکنوں کا سمندر نکل آیا، حماد اظہر کا عدالت کے باہر خطاب 

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کارکنوں کو کوئی کال نہیں دی گئی ، کارکنان کا سمندر خود سے عدالت کے باہر جمع ہوا ۔  لاہور ہائیکورٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین و مزید پڑھیں

’صدر اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں‘ الیکشن کی تاریخ پر خواجہ آصف کا ردِ عمل، دیوالیہ کے بیان کی بھی وضاحت کردی

صدرِ مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کریں، آئین نے ان کو یہ اختیار ہی نہیں دیا،  وہ اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے مزید پڑھیں

امریکہ اسرائیلی بستیوں پر اقوام متحدہ کا سفارتی بحران ٹالنے میں کامیاب

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کی یہودی بستیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ممکنہ سفارتی بحران کو ٹال دیا ہے، جس کے باعث خطرہ تھا کہ رواں ہفتے یوکرین پر روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر مغربی کوششیں پس پردہ چلی جائیں گی۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مزید پڑھیں

عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریر کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید پڑھیں