برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریر کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے 2018 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھا۔جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں بیوی بچوں کوبتانا ہوتا ہے۔مزید کہا گیا کہ عمران خان نے 2018ء کے کاغذات میں جمائما خان سےاپنے دو بیٹے ظاہر کیے اور یہ نہیں بتایا کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے ان کی 27 سالہ بیٹی بھی ہے۔
اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا تو وہ 5 سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ حال ہی میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیا گیا انٹرویو خبروں کی زینت بن گیا جس میں وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ساتھ ٹیریان وائٹ کا بھی ذکر کرتی ہیں۔ڈیل میلی میں شائع رپورٹ کے مطابق جمائما خان کہتی ہے کہ گذشتہ سال 3 نومبر کو جب انہیں سابق شوہر عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق معلوم ہوا تو ان کے ذہن میں سب سے پہلے عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم، سلیمان اورعمران خان کی 30 سالہ بیٹی ٹیریان وائٹ آئے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جمائما خان کی طرف سے اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہیں۔جمائما خان کے اس انٹرویو پر ممکنہ طور پر عمران خان کے لیے مشکلات بھی کھڑی ہو سکتی ہیں۔
اسی حوالے سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق جمائما کے بیان کی قانونی حیثیت نہیں۔جمائما عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں، جمائما کے بیان کو ریحام خان کی کتاب کی طرح ہی لیا جائے گا۔عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو چھپانے کا کیس اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں زیر سماعت ہے۔