ہم نے کال نہیں دی لیکن پیشی پرکارکنوں کا سمندر نکل آیا، حماد اظہر کا عدالت کے باہر خطاب 

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کارکنوں کو کوئی کال نہیں دی گئی ، کارکنان کا سمندر خود سے عدالت کے باہر جمع ہوا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، یہ ملک آپ کا اور میرا ہے ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا نہیں ۔ 

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد 25مئی سے جاری ہیں،اس دوران کارکنوں نے ظلم و ستم برداشت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی نے چوروں کے بھاگنے کا راستہ بند کردیا ہے ۔ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ الیکشن کراﺅ تو الیکشن کرواﺅ ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں