لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مزید مستعفی ارکانِ اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا۔پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان نے استدعا کی ہے کہ عدالت پی ٹی ا?ئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 2فروری کوبھی تحریک انصاف کے 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔