سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

 پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاوس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہاﺅس کے قیام سے باہمی انفارمیشن مزید پڑھیں

رواں سال حج پر کتنا خرچہ آئے گا ؟ حکومت نے اعلان کردیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق رواں سال شمالی ریجن کے لیےحج اخراجات 11 لاکھ  75 ہزارروپے جبکہ جنوبی ریجن کے لے حج اخراجات 11 لاکھ 65روپے ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس کے اعلامیے کے مطابق رواں مزید پڑھیں

قرض پروگرام کی بحالی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے اہم معاملے پریقین دہانی مانگ لی

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی،اس یقین دہانی کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا جائے گا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو یقین دہانی کرانی مزید پڑھیں

وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ پہنچنے پر اہم بیان جاری کر دیا

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے ،وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ پہنچنے پر اہم بیان جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں ،اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں مزید پڑھیں

  کاروں کی ایل سی نہ کھولنے پر جرمنی ناراض ، سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دیدی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ملکی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ بن گئی۔کاروں کی ایل سی نہ کھولنے پر جرمنی ناراض ہو گیا اور اس  نے پاکستان کو سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دیدی ہے۔جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے وفاقی وزیر اقتصادی امور کو وارننگ خط لکھا ہے جس میں جرمن الیکٹرک کاروں کیلئے ایل سی مزید پڑھیں

سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کا اعلان کر دیا 

سٹیٹ بینک نے شرح سود 3 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود17 فیصد سے بڑھاتے ہوئے 20 فیصد مقرر کر دی ہے ۔سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا،یہ فیصلہ مزید پڑھیں

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا

 حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی  سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد لیوی  45 روپے فی لٹر ہوگئی، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی7 مزید پڑھیں

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 3 پاکستانی جاں بحق

 اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق   لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات مزید پڑھیں

کورونا کی عالمی وبا ءکو پاکستان آئے 3سال مکمل , کتنے لاکھ افراد متاثر ہوئے؟ اعداد وشمار سامنے آ گئے

کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکو پاکستان میں آئے 3سال مکمل ہو گئے، اس تمام عرصے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ 76 ہزار 795 افراد متاثر ہوئے، جن میں 30 ہزار 641 افراد جاں بحق جبکہ 15 لاکھ 45 ہزار 651 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، وبا ءسے بچا ﺅ مزید پڑھیں

اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 40 پاکستانیوں کی ہلاکت، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز نے پاکستانیوں سے اہم درخواست کردی 

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد طوری نے اٹلی واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہاکہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 40 پاکستانی مزید پڑھیں