حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد لیوی 45 روپے فی لٹر ہوگئی، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی7 روپے77 پیسے بڑھادی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لیوی 27 روپے87 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔