آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی،اس یقین دہانی کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ اس کی ادائیگی کے توازن کے خسارے کو آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کے لیے مکمل طور پر فنانس کردیا گیا ہے،یہ وہ آخری شرط ہے جو پاکستان کے قرض بحالی کے پروگرام میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نےبیرونی فنانسنگ کے سوا تقریباً تمام پیشگی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں جن کا مطالبہ آئی ایم ایف نے 2019 میں طے شدہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے کیا تھا.