وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے ،وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ پہنچنے پر اہم بیان جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں ،اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کروں گا۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایشیا اور افریقی ممالک کو درپیش چیلنجز سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کروں گا،سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض کا سامنا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کم ترقی یافتہ ممالک خوراک اور توانائی کی فراہمی میں جیوسٹرٹیجک رکاوٹ سے متاثر ہیں ، عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی جانی چاہئے ۔