کورونا کی عالمی وبا ءکو پاکستان آئے 3سال مکمل , کتنے لاکھ افراد متاثر ہوئے؟ اعداد وشمار سامنے آ گئے

کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکو پاکستان میں آئے 3سال مکمل ہو گئے، اس تمام عرصے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ 76 ہزار 795 افراد متاثر ہوئے، جن میں 30 ہزار 641 افراد جاں بحق جبکہ 15 لاکھ 45 ہزار 651 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، وبا ءسے بچا ﺅ کیلئے ملک میں اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار 618 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت ملک میں 503 کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں 4 لاکھ 49 ہزار 715 کورونا وائرس کے کیسز رجسٹر ہوئےجن میں سے 10 ہزار 105 افراد جاں بحق ہوئے ، 4 لاکھ 35 ہزار 73 کورونا مریض صحتیاب ہوئے جبکہ اس سال 34 ہزار 537 ایکٹیو کیسز تھے، اسی طرح سال 2021 میں 8 لاکھ 15 ہزار 661 کورونا وائرس کے کیسز رجسٹر ہوئے، 18 ہزار 822 افراد جاں بحق ہوئے ، 7 لاکھ 86 ہزار 834 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اس سال 10 ہزار 5 ایکٹیو کیسز تھے، سال 2022 میں 2 لاکھ 80 ہزار 409 کورونا وائس کے کیسز رجسٹر ہوئے، 1 ہزار 709 افراد کی موت ہوئی، 2 لاکھ 72 ہزار 252 کورونا مریض صحتیاب ہوئے جبکہ اس سال 6 ہزار 448 ایکٹیو کیسز تھے۔پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی جب کراچی اور اسلام آباد میں ایک ایک شخص کورونا مثبت آیا، اسی طرح کورونا  سے ملک میں پہلی موت 18 مارچ 2020 کو ہوئی، 26 مارچ 2020 کو پشاور اور مردان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہوا جس کے بعد ہر روز ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم 23 مارچ 2022 کا تاریخی دن تھا جب ملک میں کورونا وائرس کی آمد کے بعد سے پہلی بار کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

صوبائی سطح پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رجسٹر ہوئے جہاں 5 لاکھ 95 ہزار 710 افراد کو کورونا وائرس ہوا جبکہ 8 ہزار 254 افراد کی اموات ہوئیں، پنجاب میں 5 لاکھ 23 ہزار 774 افراد کی کورونا وائرس متاثر ہوئے جبکہ13 ہزار 618 افراد کی اموات ہوئیں، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 225 ہزار 76 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 376 افراد کی اموات ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں 36 ہزار 46 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 378 افراد جاں بحق ہوئے ، آزاد جموں و کشمیر میں 44 ہزار 341 افراد کو کورونا وائرس ہوا، جن میں سے 793 کی اموات ہوئیں، گلگت بلتستان میں 12 ہزار 93 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں191 افراد جاں بحق ہوئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 755 افراد کورونا وائرس کی وبا ءمیں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 1 ہزار 31 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی پہلی لہر اپریل 2020 کو شروع ہوئی جس میں 6 ہزار 795 افراد کی جانیں گئیں، جبکہ 3 لاکھ 32 ہزار 186 افراد متاثر ہوئے۔ کورونا  کی دوسری لہر 28 اکتوبر 2020 کو سامنے آئی، جب ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار سے 11 ہزار پر پہنچ گئی۔ 17 مارچ 2021 کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سامنے آئی، جب 10 فیصد مثبت شرح کے ساتھ کورونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔کورونا وائرس پر بروقت قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے 3 فروری 2021 کو کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم کے تحت حکومت کی جانب سے 13 کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار 368 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، 13 کروڑ 97 لاکھ 37 ہزار 505 کورونا ویکسین کی سنگل ڈوز لگائی گئیں، جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 33 ہزار 746 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں